مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کتابوں کی فارمیٹنگ اور سیٹنگ کرنا سیکھیں – کورس کے موضوعات

ایم ایس ورڈ اردو ڈاکومنٹیشن کورس ان پیج یوزرز کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ابھی تک ان پیج پر کتابیں تیار کرتے ہیں، اور ایم ایس ورڈ سے نا آشنا ہیں۔ اس بارے میں یہ پوسٹ پڑھنا مفید رہے گا۔

 

اس کورس میں 9 فولڈرز ہیں، جن کے اندر مختلف موضوعات پر بات کی گئی ہے۔ درج ذیل تحریر میں ہر موضوع (ویڈیو) کے بعد ایک کامہ دیا گیا ہے۔ کل 73 ویڈیوز ہیں جن کا دورانیہ تقریباً پونے چار گھنٹے ہے۔

پہلا فولڈر: تعارف،

اس کے موضوعات ہیں، ایکسرسائز فائلیں، آفس کا کونسا ورژن استعمال کیا جائے، آفس انسٹال کرنا، ورڈ چلانا

دوسرا فولڈ: ورڈ کو سمجھنا۔

موضوعات: ورڈ کا یوزر انٹرفیس، ربن کو سمجھنا، مینمائز ری اسٹور کلوز، بیک اسٹیج ویو چیک کرنا، بیک اسٹیج ویو سے ڈاکیومنٹ کی معلومات حاصل کرنا، ربن کی ترتیبات گروپس اور آئیکانز، ربن کے آئیکانز میں شارٹ کٹ کے ذریعہ پہنچنا، کوئک ایکسس ٹول بار، نئے آئٹمز کو کوئیک ایکسس ٹول بار میں شامل کرنا، کرسر کیا ہے، ٹائپنگ کیسے سیکھتے ہیں، وغیرہ

تیسرا فولڈر: لکھائی پر کام کرنا

موضوعات: رولر، ورڈ کا اردو کے لیے استعمال، ٹیکسٹ ڈائریکشن، ٹیکسٹ ڈائمنشن، فونٹ ٹیکسٹ پیراگراف، کٹ کاپی پیسٹ، عربی یا اردو کی بورڈ کا استعمال، کی بورڈ لے آؤٹ کی تفصیلات، اَن ڈو رِی ڈو، فائنڈ ری پلیس، اپلائے بیسک فارمیٹنگ، اردو فونٹ کہاں سے حاصل کیے جائیں، وغیرہ

چوتھا فولڈر: نیویگیشن اور سیلیکشن

نیویگیشن کرنا، ماؤس سے ٹیکسٹ سلیکٹ کرنا، کی بورڈ سے مختلف طریقوں سے ٹیکسٹ سلیکٹ کرنا،

پانچواں فولڈر: ڈاکومنٹ کی بنیادی اہم ترتیبات

موضوعات: صفحے کی اورئینٹیشن اور سائز، مارجنز، کتابی پیج سائز، ڈاکومنٹ محفوظ کرنا

چھٹا فولڈر: کتاب کی فارمیٹنگ

ٹیکسٹ امپورٹ کرنا، پیراگراف سپیسنگ لائن سپیسنگ مینول فارمیٹنگ، سٹائل کی بنیادی باتیں، نارمل اسٹائل کو موڈیفائی کرنا (1-2)، عنوان کے لیے اسٹائل بنانا، ذلی عنوان کے لیے اسٹائل بنانا، نیو ڈاکیومنٹ بیسڈ آن دس ٹیمپلیٹ کا استعمال، عربی یا اقتباس یا ترجمہ کے لیے اسٹائل بنانا، صفحہ کے اوپری جانب کتاب کا نام یا باب کا نام یا صفحہ نمبر لکھنا، ٹیب کی تفصیلات، رائٹ لیفٹ سنٹر ٹیب کا استعمال، کیریکٹر بیسڈ اسٹائل کا استعمال وغیرہ۔

ساتواں فولڈر: بونس معلومات

اسٹائل کو شارٹ کٹ کی اسائن کرنا، منی ٹول بار کا استعمال، اردو ٹائپنگ کرتے ہوئے اسپیس بار کہاں استعمال کیا جائے، عربی اردو نمبر کیسے استعمال کیے جائیں، خصوصی اشکال والے کیریکٹر کیسے استعمال کریں، پیج بریک کا استعمال، اردو عربی اور قرآن کے متن کے فونٹس، اعراب ٹائپ کرنا، مخصوص عربی حروف لکھنا، پیراگراف یا پیج کو بارڈر لگانا۔

آٹھواں فولڈر: لمبے ڈاکومنٹ پر کام کرنا

موضوعات: فٹ نوٹ (حاشیہ) کا استعمال، فٹ نوٹ اسٹائل، فہرست بنانا، فہرست میں تبدیلیاں کرنا۔

نواں فولڈر: کچھ اہم نوٹس اور تدابیر

ڈاکومنٹ ریویو کرنا، پی ڈی ایف بنانا، کلائنٹ سے کام کس شکل میں لیا جائے، کتاب کے صفحات کی تعداد، پرنٹر کو کتاب بھیجنے سے پہلے، ڈاکومنٹ پرنٹ کرنا، ٹائپنگ کا کام حاصل کرنا، ٹائپنگ کے کام کی قیمت، وغیرہ

دسواں فولڈر: اختتام

موضوعات اردو کمپوزرز فورم کا تعارف، اختتام

گیارہواں فولڈر: ایکسرسائز فائلیں

بارہواں فولڈر: یوٹیلٹیز

میرا بنایا ہوا خاص کتابی ٹیمپلیٹ فائل، جسے آپ کسی کتاب پر کام کرتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں، پاک اردو انسٹالر، ٹائپنگ ماسٹر 10، اردو پاک سائن کی بورڈ، اہم عربی اردو قرآنی فونٹس کلیکشن

Facebook Comments

7 Comments

Add a Comment
  1. حضرت کورس خریدنے کے بعد لنک ملے گا یا پکیز گہر پر آے گا
    حضرت جب سے آپ کی ساءٹس دیکھی ہے تب سے تمنا ہو رہی ہے کورس خریدنے کی لیکن کوئئ راستہ نیہں بن رہا ہے دعا فرماءے
    اللہ میری تمنا کو کسی طرح پورا فرماءے انڈیا سے

    1. جی محترم کورس آپ یوڈیمی پر خریدیں گے۔ اور یوڈیمی پر کورس آپ کو تاحیات دستیاب ہوگ ان شاء اللہ۔
      آپ کی آسانی کے لیے آپ کو پورا کورس ایک جگہ بھی دیا جائے گا جہاں سے آپ ڈاؤنلوڈ کریں گے۔

  2. السلام علیکم

    سر میں نے اپنے دوست کے تعاون سے کورس خرید لیا ہے میں ایک اسلامی ادارہ میں پڑھاتا ہوں تو وقت کا بڑا مسءلہ رہتا ہے اس لءے مجھے دوند لوڈ لنک عنایت کی جاے تاکہ میں آپنے حساب سے دیکھ سکو یا میری دوءن لوڈ کے لءے رہبری کرے

    اللہ آپ کو جزاءے خیر عطا فرماءے

    1. جی محترم، کورس میں دلچسپی لینے کے لیے شکریہ۔
      آپ کو ای میل میں جواب دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رفیعیات © 2018 Frontier Theme