مائکروسافٹ ورڈ اردو ڈاکومنٹیشن کورس لیول 1 ڈیمو ویڈیوز

حسبِ وعدہ مائکروسافٹ ورڈ اردو ڈاکومنٹیشن کورس یکم اگست 2018 کو لانچ ہوچکا ہے، کئی لوگوں نے کورس میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دیگر کچھ لوگ خرید بھی چکے ہیں۔ یہ ساری چیزں کورس بنانے والے کے لیے بہت حوصلہ افزا ہیں۔

جو احباب ابھی تک کورس کو نہیں دیکھ سکے ان کے لیے یہ 2 ڈیمو ویڈیوز پیش کررہا ہوں۔

پہلی ویڈیو:

اس وڈیو میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر پر اردو تحریر لکھتے ہوئے اسپیس بار کہاں کہاں دبانا چاہیے۔ کئی کمپوزرز ایسے ہیں جو اردو کمپوز کرتے ہوئے غلط جگہ اسپیس دباتے ہیں یا نہیں دباتے، جس کی وجہ سے بعد میں لائنیں خراب ہوجاتی ہیں اور انہیں فارمیٹ کرتے ہوئے پریشانی ہوتی ہے۔ تو یہ ویڈیو اسی بارے میں ہے۔

دوسری ویڈیو:

اردو ٹیکسٹ ٹائپ کرتے ہوئے بعض ہمیں عربی ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عربی میں کچھ حروف ایسے ہیں جو اردو سے بالکل مختلف ہیں، بظاہر تو یہ حروف اردو میں پائے جاتے ہیں لیکن عربی میں ان کو لکھنے کا انداز تھوڑا الگ ہے۔ اس ویڈیو کا موضوع یہی ہے۔ ویڈیو دیکھیں، لائک اور شیئر ضرور کریں۔

Facebook Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے