مائکروسافٹ ورڈ اردو ڈاکیومنٹیشن کورس کی تفصیلات

کورس کا نام : مائکروسافٹ ورڈ اردو ڈاکیومنٹیشن کورس

لیول : بنیادی / بیسک

زبان : اردو

موضوع : ورڈ کا استعمال اردو / عربی کے لیے، اردو / عربی میں ڈاکیومنٹس بنانا اور کتابوں کی فارمیٹنگ اور سیٹنگ وغیرہ

ٹرینر: عطاء رفیع

دورانیہ : سوا تین گھنٹے

کورس ریلیز تاریخ : یکم اگست 2018
یوڈیمی کورس لنک : یوڈیمی پر کورس دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یہ کورس کن لوگوں کے لیے ہے؟

اس کورس کو ان لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے:

  • وہ احباب جو مائکروسافٹ ورڈ کے اندر اردو کا کام کرنا سیکھنا چاہتے ہیں۔
  • جو مائکروسافٹ ورڈ کے اندر اردو ڈاکیومنٹس بنانا سیکھنا چاہتے ہیں۔
  • جن کا مقصد ورڈ کے اندر اردو کتابوں، رسائل، میگزین، ڈکشنریاں وغیرہ چھپائی کے مقصد کے لیے تیار کرنا ہے۔
  • وہ ادارے جو اردو ای میگزینز کے لیے ٹیکسٹ کمپوزیشن کے لیے ورڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
  • جو ان پیج کو کتابوں کی کمپوزنگ اور فارمیٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور ورڈ میں یہی کام سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
  • آفس ورکرز جنہیں اردو ڈاکیومنٹس بنانے کی ضرورت پڑتی ہے، انہیں ورڈ انگلش کے لیے استعمال کرنا تو آتا ہے، لیکن اردو کے لیے نہیں۔
  • کالج، یونیورسٹی یا مدارس کے طلبہ جو اپنا اردو (اردو+انگلش) مقالہ/تھیسس لکھنے کے لیے ورڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اس کورس کو مکمل کرکے آپ مائکروسافٹ ورڈ کا استعمال سیکھ جائیں گے۔ خاص طور پر آپ کو مائکروسافٹ ورڈ کو اردو / عربی کے لیے استعمال کرنا آجائے گا۔

ورڈ کے اہم بنیادی فیچرز کا استعمال سیکھ جائیں گے۔ عربی / اردو ڈاکیومنٹس بنا سکیں گے۔ اردو/عربی کتابوں کی مکمل فارمیٹنگ کرسکیں گے، وغیرہ۔

اس کورس سے متعلق پہلے ایک تحریر یہاں اور دوسری تحریر یہاں لکھی جاچکی ہے۔

قیمت : 3000 روپے

نوٹ: یکم اگست 2018 تک رجسٹریشن کروانے پر 1000 روپے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ پائیں۔

رجسٹریشن کروانے کے لیے درج ذیل فارم میں اپنا نام، ای میل ایڈریس، اور میسج باکس میں اپنا فون نمبر ہمیں بھیجیں۔

یا میسج / واٹس ایپ میسج کے ذریعے بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔

Facebook Comments

3 Comments

Add a Comment
  1. عربی میں دو لائن کے درمیان اسپیس کتنا ہونا چاہئے اگر فونٹ سولہ کا ہو

    1. اظہر پٹیل صاحب بلاگ میں خوش آمدید!
      عربی میں لائن سپیسنگ آپ اپنے ذوق کے مطابق رکھتے ہیں۔ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ فونٹ کون سا استعمال کرتے ہیں۔
      جو عربی فونٹ ہیں جیسے کہ Mylotus تو اس میں ہم کلائنٹ کے ذوق کے اعتبار سے 24-30 رکھتے ہیں۔ کلائنٹ اگر باذوق ہو تو وہ چاہتا ہے کہ قاری کو آسانی ہو۔ اور کچھ کلائنٹس چاہتے ہیں کہ اخراجات کم رہیں تو وہ لائن سپیسنگ کم رکھواتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے