Mirror PDF (عکسی) پی ڈی ایف پرنٹنگ کے لیے بنانے کا طریقہ

Mirror pdf کیوں بنایا جاتا ہے؟

اگر آپ نے کوئی کتاب یا کوئی رسالہ وغیرہ تیار کیا ہے، اور آپ اسے بڑے پیمانے پر پرنٹ کروانا چاہتے ہیں۔ تو یہ ٹیوٹوریل آپ کے لیے ہے۔ اس ٹیوٹوریل کی ضرورت آپ کو تب پڑے گی جب کتاب فائنل ہوچکی ہو، اس میں تمام کام پورے ہو گئے ہوں اور چَھپنے کے لیے تیار ہو۔

اگر آپ کو مائکروسافٹ ورڈ میں بنیادی فارمیٹنگ سیکھنا چاہیں تواس پر میرا مختصر کورس یو ٹیوب پر موجود ہے۔ جو آپ وہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اسی موضوع پر میرا ایک تفصیلی کورس موجود ہے جو یوڈیمی پر دستیاب ہے۔ اس کورس کے موضوعات اس پوسٹ میں دیکھیں۔ یوڈیمی پر آپ یہ کورس خرید سکتے ہیں۔

پرنٹنگ سے پہلے پیسٹنگ کا مرحلہ ہوتا ہے۔ پیسٹنگ کے لیے دو طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ کوریل ڈرا یا السٹریٹر پر تمام صفحات ترتیب دیے جاتے ہیں، اور پھر ان کی ڈائریکٹ پلیٹیں نکالی جاتی ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ مائکروسافٹ ورڈ یا ان پیج سے Mirror (عکسی) پی ڈی ایف بنایا جاتا ہے جس سے بٹر پیپر پر مِرر پرنٹ لیا جاتا ہے۔ پھر بٹر پیپر پر لیے ہوئے عکسی پرنٹس کو کاغذ کی ایک بڑی شیٹ پر مینول پیسٹ کیا جاتا ہے۔ پھر اس سے پلیٹیں بنتی ہیں جس کے بعد پرنٹنگ کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

پیسٹنگ کیوں کی جاتی ہے؟

پیسٹنگ کا عمل اس لیے کیا جاتا ہے کہ کتاب کے صفحات چونکہ پنّے کی شکل میں ہوتے ہیں۔ اور ان کی پرنٹنگ عام پرنٹر سے ہونے والی پرنٹنگ سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی کتاب کی جلد کھول کر پہلا
پنّا نکالیں اور پہلا ورق بالکل الگ کرلیں تو آپ دیکھیں گے کہ صفحہ نمبر 1 اور 2 کے سامنے جو صفحات ہوں گے ان کا نمبر 3 اور 4 نہیں ہوگا، بلکہ 7 اور 8 ہوگا۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ پرنٹنگ کے لیے عموماً کاغذ کی بڑی شیٹیں استعمال ہوتی ہیں جن کے اندر عام کتاب کے 8 صفحات پیسٹ کیے جاتے ہیں۔ پھر یہ 8 صفحات ایک ہی کاغذ خاص ترتیب سے پرنٹ کرلیے جاتے ہیں۔ بعد میں 8 صفحات پر مشتمل اس شیٹ کو پنّے کی صورت میں تہہ کردیا جاتا ہے۔ یہ پنّا چونکہ ابھی تک شیٹ کی صورت ہے تو اس کو پڑھا نہیں جاسکتا۔ اس لیے جب تمام پنّے اس طرح پرنٹ ہوجائیں تو اس کی بائنڈنگ ہوتی ہے۔ بائنڈنگ کے بعد پنۤوں کو کنارے سے مشین سے تھوڑا کاٹ لیا جاتا ہے۔ یوں ایک کتاب کی شکل بن جاتی ہے۔ اور تمام صفحے ترتیب سے آجاتے ہیں۔

کوریل ڈرا پیسٹنگ اور مینول پیسٹنگ میں کیا فرق ہے؟

کوریل ڈرا میں کی جانے والی پیسٹنگ سے چونکہ براہ راست پرنٹنگ کے لیے پلیٹیں بنائی جاتی ہیں۔ اس کا خرچہ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے، اور پرنٹ کا ریزلٹ معیاری ہوتا ہے۔ اور غلطی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ غ

اس کے مقابلے میں مینول پیسٹنگ چونکہ ہاتھ سے کی جاتی ہے اس وجہ سے پرنٹ کی کوالٹی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ بٹر پیپر کے پرنٹ کا ریزلٹ کیسا ہے۔ اگر اس کا ریزلٹ اچھا ہے تو کتاب کی پرنٹنگ کی بھی اچھی ہوگی۔ ورنہ کتاب کی پرنٹنگ کا معیار عمدہ نہیں ہوگا، الفاظ دھندلے ہوں گے۔ لیکن احتیاط کرنے کی صورت میں یہ شکایات بھی پیش نہیں آتیں۔ لیکن کوالٹی بہر حال ڈائریکٹ پلیٹ میکنگ کی اچھی ہوتی ہے۔

تو اس پوسٹ میں آپ دیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ سے یا ان پیج کی فائل کو مِرر پی ڈی ایف کیسے بناتے ہیں، تا کہ بٹر پیپر سے مِرر پرنٹ لیا جاسکے۔ اس کام کو ہم تین طریقوں سے کرسکتے ہیں۔

1- ایڈوبی ایکروبیٹ کے ذریعے

EditTextInAPDF

اگر آپ کے پاس ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر ہے تو آپ یہ طریقہ استعمال کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس صرف ایڈوبی ریڈر ہے تو آپ یہ طریقہ استعمال نہیں کرسکتے۔ یہ طریقہ آسان ہے اور اس کو ہم اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ڈاکومنٹ کے صفحات کم ہوں۔ کیوں کہ ہمیں ہر امیج کو انفرادی طور پر پروسس کرنا ہوتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے ڈاکومنٹ کا پی ڈی ایف بنالیں۔ اور اس کو ایڈوبی ایکروبیٹ میں کھول لیں۔

  1. پھر Tools پر کلک کریں۔
  2. Content-Editing کو کلک کریں۔
  3. Edit-Text-and-Images پر کلک کریں تو نیچے مزید ٹولز ظاہر ہوجائیں گے۔
  4. اس کے بعد ہر امیج کو کلک کریں اور Flip پر کلک کریں۔ جیسے کہ آپ نمبر 3 میں دیکھ رہے ہیں۔

اگر آپ مزید آسانی سے فلپ کرنا چاہیں تو نمبر 4 کے بجائے آپ ہر امیج پر رائٹ کلک کرکے Flip-Horizontal پر کلک کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو بار بار بٹن پر کلک کرنا نہیں پڑے گا۔

اس طرح ہر امیج کو پروسس کرلیں۔ جب پورا ڈاکومنٹ فلپ کرلیں تو آخر میں اپنا ڈاکومنٹ سیو کرلیں۔

2- دوسرا طریقہ ایڈوبی پی ڈی ایف سیو ایز پی ڈی ایف

دوسرا طریقہ بھی ایڈوبی ایکروبیٹ سے متعلق ہے۔ ڈاکیومنٹ ان پیج میں ہے یا ورڈ میں ہے، اس کو پہلے کسی سافٹویئر کے ذریعے پی ڈی ایف بنالیں۔ اس کے بعد پی ڈی ایف کو ایڈوبی ایکروبیٹ میں کھول لیں۔ پھر Print پر کلک کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے پاس کسی اور کا بنایا ہوا پی ڈی ایف آیا ہو جس کو مِرر کرنا ہو تو اس کو اس طریقے کے مطابق پی ڈی ایف میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔

  1. printer کے سامنے لسٹ سے Adboe-PDF پر کلک کریں۔
  2. Properties پر کلک کریں۔
  3. Layout-Tab پر کلک کرکے Advanced پر کلک کرلیں۔

یہاں آپ نے دو کام کرنے ہیں۔

پہلا یہ کہ آؤٹ پٹ پیج سائز دینا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ مِرر پی ڈی ایف کا آپشن آن کرنا ہے۔

پیج سائز بدلنے کے لیے :

اس لسٹ پر کلک کریں اور آخر میں postscript-custom-page-size پر کلک کریں

Page-size کے سامنے آپشن کو کلک کریں اور کھلنے والی لسٹ میں آخر میں Postscript-custom-page-size کو کلک کریں۔ اور کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں وہی سائز انچ میں ڈالیں جو آپ کے اصل ڈاکومنٹ کا ہے۔ اور اوکے کردیں۔

PostScript Custom Page Size Definition
جب متن کا سائز 4 بائی 7 ہوتا ہے تو مارجن کو ملاکر ڈاکومنٹ کا سائز 5 بائی 8 ہوگا۔

اب آپ نے ڈاکومنٹ کا سائز سیٹ کرلیا ہے۔ آخر میں مِرر پی ڈی ایف کا آپشن آن کرلیں۔

  1. سب سے آخری والے پر کلک کریں جو کہ Postscript-Options ہوگا۔
  2. کھلنے والے آپشنز میں سے آخری Mirrored Output کے سامنے سے Yes پر کلک کرلیں۔
  3. پھر OK کردیں۔
  4. اور آخر میں پرنٹ پر کلک کرلیں۔
مِرر آؤٹ پٹ

ڈاکومنٹ جتنا بڑا ہوگا اتنا وقت لگے گا۔ 100 صفحات کا ڈاکومنٹ 2-3 منٹ لے گا۔ آخر میں سیو ایز آپشن نمودار ہوگا۔ آپ نئے ڈاکومنٹ کو سیو کرلیں۔ لیجیے آپ کا مِرر پی ڈی ایف ڈاکومنٹ تیار ہے۔

نمودار ہوگا۔ آپ نئے ڈاکومنٹ کو سیو کرلیں۔ لیجیے آپ کا مِرر پی ڈی ایف ڈاکومنٹ تیار ہے۔

3- تیسرا طریقہ – براہ راست ڈاکومنٹ سے مِرر پی ڈی ایف بنانا

تیسرا طریقہ بھی تقریبا طریقہ نمبر 2 کی طرح ہے، بس اتنا فرق ہے کہ اس طریقے کے مطابق ہم مِرر پی ڈی ایف براہ راست ورڈ یا ان پیج ڈاکومنٹ سے بناسکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو یہ کرنا ہے کہ اپنے ڈاکومنٹ کو کھولیں چاہے مائکروسافٹ ورڈ میں یا ان پیج میں یا کسی اور سافٹ ویئر میں۔ اور پرنٹ کے بٹن پر کلک کرلیں۔

یہاں سے آگے آپ نے وہی کام کرنے ہیں جو آپ نے طریقہ نمبر دو میں دیکھا ہے۔

اگر آپ کے پاس ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر نہ ہو۔۔۔

ممکن ہے آپ کے پاس ایڈوبی ریڈر ایکروبیٹ نہ ہو تو پھر کیا کریں گے۔ پریشان نہ ہوں، ایڈوبی ایکروبیٹ کے متبادل سافٹویئرز موجود ہیں جو سائز میں چھوٹے اور رفتار میں تیز ہیں۔ یہ سافٹویئرز اصل میں پی ڈی ایف پرنٹر ہوتے ہیں، یعنی آپ ان سافٹویئرز کی مدد سے اپنے ٹیکسٹ ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔ لیکن ہم انہی سافٹویئرز کی مدد سے پی ڈی ایف پرنٹ کرتے ہوئے مِرر کا آپشن آن کرلیتے ہیں۔ جس سے ڈاکیومنٹ مِرر پرنٹ ہوجاتا ہے۔ مجھے جو سافٹ ویئر پسند ہے وہ ہے PDFill-PDF-Writer۔ یہ سافٹویئر مفت دستیاب ہے۔ اس کے مختلف ٹولز آتے ہیں، اس کو انسٹال کرتے ہوئے صرف پی ڈی ایف رائٹر کو چیک لگائیں، باقی سافٹویئرز کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس سافٹویئر کے ساتھ آپ کو ایک اور سافٹویئر (گھوسٹ اسکرپٹ) بھی درکار ہوگا جو آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

پہلے گھوسٹ اسکرپٹ انسٹال کرلیں، اور اس کے بعد PDFill انسٹال کریں۔

نوٹ: PDFill – PDF – Writer سافٹویئر میں صرف طریقہ نمبر 2 اور طریقہ نمبر 3 لاگو کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

1 Comment

Add a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے